۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
کتابخوانی کرگل

حوزہ/ 20 سال تک کے نوجوان لڑکے اور لڑکیوں کیلئے آیت الله ابراہیم امینی کی کتاب (تعلیم دین) کا ضلع سطح پر بُک ریڈنگ مقابلے کا انعقاد کیا گیا جس میں ضلع کرگل کے مختلف علاقوں سے 300 کے قریب طلاب اور طالبات نے شرکت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل (لداخ) کے دفتر امور مکاتب کے زیر اہتمام احاطہ حوزہ علمیہ اثنا عشریہ کرگل اور نماز خانہ حوزہ علمیہ اثنا عشریہ کرگل میں 20 سال تک کے نوجوان لڑکے اور لڑکیوں کیلئے آیت الله ابراہیم امینی کی کتاب (تعلیم دین) کا ضلع سطح پر بُک ریڈنگ مقابلے کا انعقاد کیا گیا جس میں ضلع کرگل کے مختلف علاقوں سے 300 کے قریب طلاب اور طالبات نے شرکت کی۔

اس پروگرام کی تصاویر کے لئے کلک کریں: تصاویر/ جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل کے زیر اہتمام ضلع سطح بُک ریڈنگ مقابلے کا انعقاد
اس مقابلے میں حوزہ علمیہ اثنا عشریہ کرگل کے طلاب اور جامعۃ البتول (س) کی طالبات نے بھی حصہ لیا, اس مقابلے کے نتائج کا اعلان یوم تکمیل دین عید سعید غدیر خم کے مبارک دن کے موقع پر کیا جائے گا۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ اس مقابلے کا انعقاد حضرت امام علی ابن موسی الرضا علیہ السلام کے یوم ولادت با سعادت کے مبارک موقع پر کرنا طے پایا تھا لیکن نمائندہ محترم ولی فقیہ حجت الاسلام والمسلمین مہدی مہدوی پور کے کرگل دورے کے پیش نظر اس مقابلے کو اتوار 12 جون تک کیلئے ملتوی کر دیا گیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .